• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ میں تیسرے روز بھی تالابندی، عدالتی امور ٹھپ، سائلین پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں تیسرے روز بھی کشیدگی برقرارر ہی۔ معمول سے زیادہ پولیس نفری تعینات ہے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوگئے۔وکلا نے ڈی جے ایسٹ کے مبینہ غیر قانونی رویے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔کراچی سٹی کورٹ میں وکلا اور عملے میں تنازع کےمعاملے پر وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ تمام اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں معطل رہیں ۔وکلا نے سٹی کورٹ کے تمام دروازے بند کر دیئے، عدالتی عملے اور پریشان سائلین کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، وکلا کی جانب سے جنرل باڈی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ وکلا نے گزشتہ دنوں سیشن جج ضلع شرقی کیخلاف بطور احتجاج سٹی کورٹ میں تالا بندی کی تھی ، عدالتی عملے نے وکلا کے رویے اور سٹی کورٹ کی تالابندی کیخلاف احتجاج کیا۔ عدالتی عملے نے عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عدالتی عملے کی جانب سے سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار کے رہنمائوں کو معاملہ حل کرنے کی اپیل کی گئی۔ عدالتی ملازمین کا کہنا تھا کہ وکلا سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ تمام پروفیشنل وکلا کی عزت کرتے ہیں۔ چار دن سے عدالتیں بند ہیں۔ملازمین کی جانب سے گزارش کی گئی کہ علی احمد کرد،شہاب سرکی معاملے کا حل نکالیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید