• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کسی کی گارنٹی پر دھرنا ختم نہیں کیا، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان نے کسی کی گارنٹی پر دھرنا کال آف نہیں کیا،عمران خان کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے، سفارتی مراسلہ بنانے والے نے عمران خان کی خدمت کی، سفارتی مراسلہ بنانے والے کو پتا نہیں تھا عمران خان اس سے لیڈر بن کر ابھرے گا۔

کابینہ میں مہنگائی کیخلاف زور دے کر بات کرتا تھا، لوگ عمران خان کی قیادت میں خودارادیت، غیرت اور پاکستان کی سا لمیت اور وقار کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، عمران خان غصے میں ہے اسے غصے میں نہیں ہونا چاہئے، ملتان کے جلسے میں لوگوں کی آنکھوں میں جوش و جذبہ دیکھا۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو اور دوسروں نے بھی انہیں غلط اسٹڈی کیا ، بلاول بھٹو وزیرخارجہ بننے کے بعد ابھی تک وزارت خارجہ نہیں گیا، مولانا نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنادیا جس نے کبھی مسجد کا غسل خانہ نہیں بنایا۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر رکھنے پر یقین رکھتا ہوں، عمران خان کی وجہ سے میرے فوج سے تعلقات پر دس فیصد اثر پڑا ہے، عمران خان کا حکومت جانے سے کچھ دن قبل تک خیال تھا کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔ 

عمران خان کو کہا کہ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی جارہی ہے اس کا مطلب ہم جارہے ہیں، باپ کو بھی ملک اور معیشت کی فکر ہے، ان کی کوشش تھی کہ قبل از وقت الیکشن ہوجائیں لیکن آصف زرداری نے اسٹینڈ لے لیا۔

اہم خبریں سے مزید