• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام کمیٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام کمیٹی چوک پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرہ کی قیادت جنرل سیکرٹری سٹی راجہ شاہد محمود پپو‘ نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب ملک خالد نواز بوبی‘ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن عنصر عباس نے کی جبکہ سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ محمد علی منہاس سمیت سردار قدوس، ملک ایوب، ساجد قریشی، سمیرا گل سمیت دیگر اہم مرکزی و صوبائی قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی لگائی جائے اور انہیں کسی اچھے ماہر نفسیات کو دکھایا جائے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی محب وطن ملک کے ٹکڑے ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا‘ بلاول بھٹو نے پاکستان کا سافٹ امیج بحال کیا اور بیرون ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کیا ہے۔ سابق حکمرانوں کی نااہلی سے آج پاکستان بحران کا شکار ہے۔
اسلام آباد سے مزید