اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے مختلف بلز کی واپسی کیلئے تحریک ایوان میں پیش کی گئی تاہم چیئرمین سینیٹ نے بل کی تحریک کی منظوری اگلے اجلاس تک مؤخر کردی۔ پیر کو اجلاس کے دور ان سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ خفیہ ایجنسی کو سرکاری ملازمین کی جانچ کا اختیار دیاگیاہے ‘ہم سویلین بالادستی کی بات کرتے تھے تاہم اب اسے داغ دار کیا جا رہا ہے ‘ یہ کونسی سول بالادستی ہے‘ اس وقت ہاؤس اور پارلیمان کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے،اگر 73 کا آئین کا بچے گا تو اس میں ترامیم آ سکتی ہیں،اگر 73 کا آئین بچے گا تو مزید بلز بھی آ سکتے ہیں ۔ آئین کے اندر عدلیہ کی مداخلت کو متعارف کروانے کی ڈاکٹریٹ ہو رہی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے جو قانون میں نہیں وہ بھی قانون بنا کر پیش کیا جائے۔