کوئٹہ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے سرکی روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پرکہا کہ سرکی روڈ اور سبزل روڈ کے منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔ جون کے آخر تک اس منصوبے پر نمایاں پیش رفت ہو گی، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ نے سڑک کی تعمیر کے کام میں سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ہر ہفتے ایسے اچانک دورے کریں گے اور کام کی رفتار اور پیش رفت کو چیک کریں گے۔ ڈپٹی پی ڈی اور گورنمنٹ کنٹریکٹر دونوں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے مشینری اور لیبر کی تعداد بڑھانے کا یقین دلایا۔