• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں مصروف، شہر میں نان سٹاپ وارداتیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کے اعلیٰ افسران اور ملازمین غیرملکی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی انتظامات مصروف ہیں اس دوران شہر میں چوری اور ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے جبکہ مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا،تھانہ بی زیڈ کے علاقے کریم ٹائون 2ڈاکو نے (ر)صوبیدار محمد اسلم سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسےزخمی کردیا، ایم اے جناح روڈ پر ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوگئے اور چوہدری شعیب سے ایک لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حسیب علی اپنی فیملی کے ہمراہ کارمیں جارہاتھاکہ ٹی چوک پر3 ڈاکوئوں نے روک کراسلحہ کے زورپر 50ہزار اور 3موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے کوٹھے والہ چوک پر5ڈاکوئوں نے تنویراحمد کی سٹیل ٹریڈر سے20ہزار روپے لوٹ لئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے فورٹ قاسم میٹروسٹیشن کے قریب گودام میں6ڈاکو گھس گئے اور محمد شفیق سے50 ہزار وموبائل،محمد سعیدسے 80ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اڈامخدوم رشید عبدالرئوف کی دکان میں 6 ڈاکو داخل ہوگئے اور 75ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ،اسی تھانہ کی حدود میں غلام شبیرحسین سے 2ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے خانیوال روڑ میپکوآفس محمد خالد سے4ڈاکو 96ہزار اورموبائل چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ ممتازآبادکے علاقے لوہار کالونی میں محمد عثمان سے 2ڈاکو ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرارہوگئے، تھانہ صدر کے علاقے بستی کراری محمد مقبول سے 3ڈاکو موٹرسائیکل،14ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہو گئےتھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں نامعلوم افراد اسلم کے گھر داخل ہو گئے اور گجر سے ایک لاکھ 60 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ سکول سے 70 ہزار مالیت کا سولر پینل چوری کر لیا ،تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے غلام عباس کے گھر کے باہر سے بجلی کی تار چوری کر لی ۔
ملتان سے مزید