راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) مری روڈپر تجاوزات کرنے والے دکانداروں اورریڑھی بانوں کوٹریفک پولیس نے تحریری وارننگ دینے کاسلسلہ شروع کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر سرکل انچارج مری روڈ عامر مشتاق نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کاآغاز کر دیا۔پہلے مرحلے میں د کانداروں، ریڑھی بانوں اوردیگر تجاوزات کرنے والوں اور ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والوں کو تحریری وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کے متعلق آگاہی دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہاہے کہ پہلے مرحلہ میں انہیںتحریری طور پر وارننگ دی جا رہی ہے اور وارننگ کے بعد بھی تجاوزات نہ ہٹانے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے۔