پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاوئڈیشن ہیماٹالوجی سنٹر کے زیراہتمام پشاور یونیورسٹی اور سنٹرل جیل پشاور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے، اس دوران طلباءوطالبات اور قیدیوں نے بلڈکیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دیئے، فرنٹیئرفاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او نصراللہ ،میڈیکل ٹیکنیشن محمد الیاس ، اکرام اللہ ،عثمان علی شاہ، منظور خان شامل تھے کو پختون ایس ایف اور سنٹرل جیل پشاور انتظامیہ کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنیوالے طلباءاور قیدیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلڈ ڈونرز کی بدولت امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کی زندگی کی شمع روشن ہے، اگر ہم اسی طرح ان معصوم بچوں کیلئے خون کے عطیات دیتے رہیں تو نہ صرف ان بچوں کو بروقت خون دستیاب ہوگا بلکہ ان کے والدین کو بھی درپیش مشکلات میںکمی واقع ہوگی۔