اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ گئے اور انکی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں اور کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی تجاوز بہت عوامی ہیں اور انکو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے۔