لاہور(ٹی وی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کے درمیان اسپیکر پرویز الٰہی کو آئینی طریقہ کار سے ہٹانے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی ن لیگ کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز سے تمام مطالبات منوا لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو5 پنجاب میں وزارتیں، 2 مشیر اور 2 معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے ملیں گے۔