اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹی وی فلم ڈویژن اور پاک فلکس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، ٹی وی فلم ڈویژن کا مقصد نوجوانوں کی فلم سازی میں شمولیت کو فروغ دینا ہے، پاک فلکس پراجیکٹ میں ٹی وی کے مواد کو آن لائن کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا 2018ء میں ہم نے نہ صرف فلم پالیسی بنائی بلکہ پہلی مرتبہ فلم، کلچر سیکٹر اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس میں شامل کر کے ایک جامع مسودہ اور فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا، پہلی فلم پالیسی میں فلم انڈسٹری کو ٹیکس مراعات اور سینما کے لئے انفراسٹرکچر مراعات شامل تھیں لیکن بدقسمتی سے سابق دور میں فلم پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہو سکا۔