• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کے تحت ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ آج سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےنئے سسٹم کے تحت ڈویژنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ متعارف کروادیا ہے۔ 24 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ابتدائی طور پر پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 10 سے 16 جون تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 480 باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ان کا انتخاب سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 ٹورنامنٹس اور پی سی بی پاتھ ویز پروگرام سے کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ میں شرکت کریں گے۔ جو 26 جون سے 13 اگست تک ہوگا۔ ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ہر کرکٹ ایسوسی ایشنز کی چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ بلوچستان سے کوئٹہ، رخشن، لورالائی، ژوب، مکران، قلات، نصیر آباد اور سبی ڈویژنز جبکہ سینٹرل پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ڈویژنز شامل ہیں ۔ خیبرپختونخوا کی ٹیموں میں پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژنز جبکہ ناردرن میں اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژنل شریک ہیں۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، میرپورخاص، کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز جبکہ سدرن پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید