• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، انکوائری کمیٹی کام کا آغاز نہ کرسکی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی کی انکوائری کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کام شروع نہ کرسکی۔ کمیٹی کے سر براہ اولمپئین کلیم اللہ نے جنگ کو بتایاکہ ہیڈ کوچ ایکیمن اور کوچ وسیم احمد کے علاوہ پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ بھیبیرون ملک ہیں، پی ایچ ایف کو ہیڈ کوچ، منیجر،کوچ وسیم احمد، کپتان عمر بھٹہ اور وڈیو انالسٹ کو پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا ہے، پی ایچ ایف نے 20جون سے پہلے ہمارے اجلاس کا انتظام کردیا تو وقت پر رپورٹ پیش کردیں گے ۔ کمیٹی کے ایک رکن نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ماضی میں بھی تحقیقات ہوتی رہی ہے مگر اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا،اس بار بھی ایسا ہی ہوگا ۔

اسپورٹس سے مزید