• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) اپنے ٹائم سلاٹ پر مجموعی طور پر سبقت قائم رکھنے والی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ڈرامہ سیریل ”دِل آویز“ ناظرین کی محبتوں کو سمیٹ کر رُخصت ہورہی ہے۔ اپنوں میں رہتے ہوئے ”اجنبی“ بن کر زندگی گزارنے والی لڑکی کی کہانی پر مشتمل ڈرامے کی آخری قسط جمعہ کی رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ یہ ڈرامہ پہلی ہی قسط سے ٹیلی ویژن اسکرین پر ناظرین کی دلچسپیاں سمیٹتا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی مصنفہ مدیحہ شاہد نے اپنی تحریر میں کئی امتحان تحریر کئے۔دوسری طرف ہدایتکار مظہرمعین نے ڈرامے کی مرکزی کردار ”دِل آویز“ کیلئے اُمیدوں کا حوصلہ بڑھایا تو کبھی اُسے بے اَمان کردیا۔ اپنے ہی گھر میں یتیموں جیسی زندگی بسر کرنے والی لڑکی کی دِل چھو لینے والی اسٹوری نے اس سیریل کی مقبولیت کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ناظرین کی پسندیدگی نے مجموعی طور پر اس ڈرامے کی ریٹنگ کو اپنی ٹائم سلاٹ پر شان کے ساتھ بڑھائے رکھا۔ سوشل میڈیا پر بھی ہر جگہ اس ڈرامے نے اپنی مقبولیت کے رنگ بکھیر دیئے۔نشیب و فراز سے گزرتا یہ سیریل اب اُس نہج پر آگیا ہے جہاں ناظرین یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ تمام مظالم سہنے کے بعد دِل آویز گھر میں عزت حاصل کرسکے گی یا نہیں؟۔ ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی آنے والی زندگی میں کیسے دِلائیں گے ”دِل آویز“ کو اپنوں کا مان؟۔ یہ سارا احوال آخری قسط میں نشر ہوگا۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں کنزہ ہاشمی، آفان وحید، سیمی راحیل، کاشف محمود، فضیلہ قاضی، جویریہ عباسی، فرحان علی آغا، رئید، عائشہ گل، یاسرہ رضوی، جانان حسین، سیفی حسن، قدسیہ علی اور رضا زیدی نے یادگار پرفارمنس دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید