• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلے سینٹرز 19جون تک کھلے رہیں گے‘ ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) ضلعی الیکشن کمشنر مٹھا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے قائم کئے89 ڈسپلے سینٹرز پر مسودے رکھ دئیےگئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈسپلے سینٹرز پر رکھی گئی انتخابی فہرستیں حتمی نہیں ، عوام اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرزکا دورہ کرکے اپنے نام کے درست بلاک میں اندراج کو یقینی بنائیں۔ نام کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم15 ،اخراج کے لئے فارم 16 اور کوائف میں درستگی کے لئے فارم 17 استعمال کیا جائے گا۔ فارم 15،16 اور 17 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ڈسپلے سینٹرزہفتہ اور اتوار سمیت 19 جون تک کھلے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید