بنگلورو (جنگ نیوز) بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ رنجی ٹرافی میں ایک اور منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ صوبائی حکومت کے وزیر کھیل منوج تیواڑی نے سنچری جڑ دی۔ انہوں نے 137 رنز بنائے مغربی بنگال کی ٹیم پہلی اننگز میں جھاڑکھنڈ کے خلاف بھاری برتری کے سبب سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ منوج تیواڑی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی کابینہ کے رکن ہیں ۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں بنگال نے ابتدائی نو بیٹرز کی نصف سنچری سے زائد کی اننگز کی مدد سے 773 رنز بنائے تھے۔