اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی کا فیصلہ وزارت توانائی اور وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر کے لوگوں کیلئے تحفہ ہوگا۔