• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا، اسحاق ڈار

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا، اسحاق ڈار نے ملک کے پانچ بجٹ پیش کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے خاص طور پر معاشی اداروں کو تباہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی اور اداروں کو بھی غیر مستحکم کرکے گئے ہیں۔ اس طرح بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کے لئے ایک چیلنجنگ کام تھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ حکومت کی کارکردگی کی ایک عمدہ مثال ہے،اتنے کم وقت میں ملک کے معاشی ا ستحکام کے لئے ایک بجٹ پیش کرنا ایک مشکل ترین ٹاسک تھا۔

اہم خبریں سے مزید