• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، انڈس پہاڑی پر کاٹن فیکٹری کی مشینوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود میں انڈس پہاڑی پر کاٹن فیکٹری کی مشینوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آلگ لگ گئی‘ لطیف آباد سینٹرل فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ لطیف آباد سینٹرل فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق سائٹ تھانے کی حدود میں انڈس پہاڑی پر خان محمد کاٹن فیکٹری جہاں لنڈے کے اور پرانے کپڑوں سے روئی بنائی جاتی ہے‘ مشینوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس کے باعث فیکٹری میں دھواں بھر گیا اور آگ کے باعث ملازمین بھاگ کھڑے ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید