• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار اوگرا کا پی ایس او اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ایم ڈیز کو مراسلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) آئل اینڈ گیس ریگولیٹریا اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق آر ایل این جی کنزیومر پرائس 22مئی 2022ء کی کنزیومر ٹرانسمیشن پرائس 20اعشاریہ 017امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ڈسٹری بیوشن پرائس 21اعشاریہ 83فی ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ رہی۔ 22مئی 2022ء کو ہی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ٹرانسمیشن پرائس 19اعشاریہ 71اور ڈسٹری بیوشن پرائس 23 اعشاریہ 78فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ریکارڈ کی گئی‘ جبکہ آنے والے 22جون میں آر ایل این جی کنزیومر پرائس کی ٹرانسمیشن قیمت ایس این جی پی ایل کی 19اعشاریہ 073اور ڈسٹری بیوشن پرائس 20اعشاریہ 76امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ اس طرح ایک مہینے کے دوران ایس این جی پی ایل کی ڈسٹری بیوشن پرائس میں ون پوائنٹ زیرو سکس ٹو سکس امریکی ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اور ایس این جی پی ایل کی ڈسٹری بیوشن آر ایل این جی کنزیومر پرائس میں ون پوائنٹ ون سیون نائن سیون یو ایس ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید