• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخوت فاؤنڈیشن کی بلاسود قرضہ سروس قابل تعریف ہے‘ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشی طور پر خود مختار ہونے کے لئے ضرورت مندوں کی مدد سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کی بلاسود قرضہ سروس خاص طور پر ضرورت مند خواتین کے لئے قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش معاشی چیلنجز کے لئے اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اخوت کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان شعبوں میں اخوت کی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں اس امید کا ظاہر کیا کہ اخوت گوجر خان میں اپنی خدمات کو بڑھائے گا کیونکہ گوجر خان میں تقریباً پانچ ہزار کے قریب افراد اخوت کے تعاون سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے گوجر خان میں اخوت کے سیمینار میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے سپیکر کو نئے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی سکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اخوت نے چکوال میں یونیورسٹی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے سپیکر کو اخوت کے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار جیسے ایمیزون وغیرہ کی تربیت دینے کے نئے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔