• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین کی خلاف ورزری پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےگزشتہ ماہ14ہزار 14چالان کیے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر سکواڈ نےضلع بھر میں نو پارکنگ ، غلط پارکنگ،ڈبل پارکنگ و ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنیوالی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کے دوران گزشتہ ماہ14ہزار 14چالان کیے ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے انچارج لفٹر سکواڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا یا جائے ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی اونے کہاکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ دوسرے روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاکہ چالان کامقصد لوگوں کی اصلاح کرنا اور دوسرے روڈ یوزرز کو ان کا حق فراہم کرنا ہے،سی ٹی اونے کہاکہ ٹریفک میں نظم وضبط لاکر اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم مہذب معاشروں میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید