• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار، طوفان کے باعث بعض فیڈر ٹرپ کرگئے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہوئی ، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ، اتوار کے روز دن بھر شدید گرمی کے بعد شام کو جڑواں شہروں میں اچانک بادل چھا گئے ،آندھی چلنے کے ساتھ بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھنگ میں جھنگ 15، فیصل آباد12، سبی 14، کوہلو، پنجگور 4، بابو سرمیں 7ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔