سرگودھا(آئی این پی)ضلع سرگودھا میں بیرون ملک مقیم شوہر کے پاس جانے کے اصرار پر مبینہ طور پر سسر نے بہو کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا،پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم ہے، مقتولہ کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی تھی،خاتون اپنے 2بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانا چاہتی تھی، جبکہ سسر بہو اور بچوں کے جانے پر راضی نہیں تھے، اسی رنجش پر ملزم نے بہو کو قتل کر کے گرفتاری پیش کردی۔