اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق )کے وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا میری، پیپلز پارٹی کی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اگر میرے ملک کا کاشت کارخوشحال ہے تو ملک خوشحال ہے۔ طارق بشیر نے کہاکہ بجٹ میں کاشت کاروں کے لئے خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔ چوہدری سالک حسین نے کہاکہ کاشت کاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہی اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔