• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن ملک کی سیاست کے مستقبل کا تعین کرینگے، شاہ محمود

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن ملک کی سیاست کے مستقبل کا تعین کرینگے، ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیایہ پنجاب حکومت کی حکمت عملی ہے، عدالت سے انصاف کی امید ہے، آج پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی،ہمارے وکلاء نے درخواست کی کہ ضمانت منظور کی جائے،آج میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ساتھ تھے ،ضلع کچہری میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ ضمنی الیکشن ملک کی سیاست کے مستقبل کا تعین کرینگے ، حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کیخلاف منصوبہ بندی ہےکہ ہمارے تمام رہنماء کیسز میں ہوں، ہمارے وکلاء 20 کو دلائل دینگے، ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا گیا،ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید