• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے روسی اشیا بھارت بھیجنے کیلئے نیا تجارتی کوریڈور تلاش کرلیا

تہران(این این آئی)ایران نے روسی اشیا بھارت بھیجنے کے لیے نیا تجارتی کوریڈور تلاش کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی وزارت کے ایک افسر نے بتایاکہ ایران کی سرکاری شپنگ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ملک کے ایک ٹرانزٹ کوریڈور کو ایک نئے تجارتی کوریڈور کے طور پر استعمال کرکے، روسی اشیا کی پہلی کھیپ بھارت کو منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ۔انہوں نے بتایاکہ روسی کارگو،41ٹن وزنی 40فٹ کے دو لیمنیٹ شیٹس کے کنٹینر کے ساتھ سینٹ پیٹرز برگ سے استرخان شہر کے لیے روانہ ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید