لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی فل بنچ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پرحمزہ شہباز کے وکیل سے15جون کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیئے کہ منحرف اراکین کے ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونے چاہئیں تھے مگر وہ شمار ہوئے، منحرف اراکین کے معاملے پر مداخلت کون کر سکتا ہے؟ وکیل حمزہ شہباز نے کہا عدالت کو اختیار ہے کہ وہ اس معاملے پر مداخلت کرے، سپریم کورٹ کا ابھی تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے، گورنر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے انکار کیا ۔