• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ سے مہنگائی کے باعث پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس یوکرین معاملے پر کل بھی نیوٹرل تھے اور آج بھی ہیں، یوکرین جنگ سے مہنگائی کے باعث پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، جنگ کی وجہ سے ہمیں فوڈ سکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے، مہنگائی کی صورت میں لڑائی کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔ پیر کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کو اس کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، اس کا ثبوت ہے روس یوکرین تنازعہ میں عمران حکومت کی طرح ہم بھی غیرجانبدار ہیں، اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ بارے ہمارا موقف مختلف ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاملہ پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی ہے، روس یوکرین جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد، گندم اور دیگر غذائی اجناس خرید رہا تھا، جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈ سیکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے، ہم چاہتے ہیں تنازع فریقین کے درمیان سفارتکاری اور بات چیت سے حل ہو، چاہتے ہیں یہ جنگ جلد ختم ہو، مہنگائی کی صورت میں اس جنگ کا پاکستان کے عوام سمیت دنیا بھر کو نقصان ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی، اس منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھ کر مثبت پیشرفت چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید