• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے اصل جمہوری چہرے کی حقیقت دنیا کے سامنے ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بھارت ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کا اصل ’’جمہوری چہرہ‘‘دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو دبانے کے لئے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈے استعمال کررہاہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے دیوار کے ساتھ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ’’جمہوری چہرے‘‘ کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید