• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، نو تعمیر شدہ فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں نو تعمیر شدہ فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فٹ بال الیون اور ایم سی فٹ بال الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی نے بچوں کے ساتھ مل کر میچ کھیلا، تقریب میں سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سیف عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کیف الوریٰ، افسران اور کھیلوں سے متعلق مختلف شخصیات نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ فٹ بال گراؤنڈ اور مختلف کھیلوں سے متعلق ہالز 2012 میں بننا شروع ہوئے تھے جس پر 23 کروڑ روپے لاگت آئی تھی گزشتہ دس سال سے یہ فٹ بال گراؤنڈ بند تھا شہریوں کے بہتر مفاد میں اسے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور آج یہ سہولت شہریوں کو حاصل ہوگئی ہے جو کراچی کے لئے ایک نعمت ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس تنزلی کا شکار تھا ہم نے اسپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش شروع کردی ہے تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں یہاں شہریوں کے لئے ٹیبل ٹینس، اسکوائش، بیڈمنٹن، سوئمنگ، جوگنگ ٹریک اور دیگر سہولتیں بیک وقت مہیا ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید