• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم چائے ایک یا دو کپ کم کردے، احسن اقبال کی اپیل

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ ʼقوم چائے کے ایک یا دو کپ کم کریں کیونکہ ہم جو چائے درآمد کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر کرتے ہیں،اگر تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہمیں اس کے استعمال کو کم کرنا ہوگا تاکہ ملک پر کم سے کم بوجھ پڑے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے یہ ہمارا فرض ہے کہ وہ تمام چیزیں بچائیں جن پر ہمیں اپنا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔عمران نیازی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے جو معاہدہ کیا آج اس معاہدے کی وجہ سے ہاتھ باندھ کر معاملات طے کرنے پڑ رہے ہیں کیوں کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اس معاہدے پر سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے دستخط کیے ہیں اور ہمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نہیں بلکہ ہمیں پاکستانی حکومت کا پتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیروں میں بھی زنجیریں بندھی ہوئی ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس معاہدے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے لیے جو بھی بہتر سے بہتر سہولت حاصل کر سکتے ہیں، کریں۔
اہم خبریں سے مزید