• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی وطن واپسی کے معاملے پر سینیٹ میں تندوتیز بحث

اسلام آباد (ایجنسیاں)سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے بیانات سامنے آنے کے بعد بدھ کو سینیٹ میں بھی اس معاملے کی بازگشت سنائی دی اورتندوتیز بحث ہوئی ‘جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کوقانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یوآئی ‘پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کردی۔

بدھ کوایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کو معافی دیکر پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی یہ کہا ہے کہ میرا اس کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں ہے اس کو وطن واپس آنے کی اجازت دی جائے‘ .

انہوں نے کہاکہ یہ اس ملک کے دستور ،قانون اور آئین کے ساتھ بہت ظلم ہے ہم غلام ہیں مجبور ہیں اور یہ ملک عملاً غلام ہے‘ میں نواز شریف سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں‘اگرمشرف کو معافی دینی ہے تو اس ایوان کو بند کردیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید