• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کیخلاف بھارتی سابق جج پھٹ پڑے، چیف جسٹس کو خط

نئی دہلی (جنگ نیوز )بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمان رہنمائوں کے گھر مسمار کرنے کیخلاف بھارت کے سابق جج اور وکلا پھٹ پڑے ، انہوں نے چیف جسٹس کو ایک خط میں گھروں کے مسمار کرنے کی کارروائیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، دوسری جانب حکومت کی ایسی کارروائیوں کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق بھارت کے متعدد شہروں نے مسلمانوں کے مکانات اور کاروباری عمارات گرائے جانے کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑے ہیں۔ناقدین حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ان اقدامات کو ’بلڈوزر جسٹس‘ قرار دے رہے ہیں جس کا مقصد مسلمان اقلیت کے ایکٹوسٹس کو سزا دینا ہے۔منگل کوبھارتی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججوں اور وکلا سمیت 12نمایاں شخصیات نے چیف جسٹس کو ان املاک کی مسمارگی کا نوٹس لینے کے لیے ایک خط لکھا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں ان اقدامات کو غیرقانونی اور ’ایک قسم کی ماورائے قانون اجتماعی سزا‘ قرار دیا ہے اور اتر پردیش کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال کے ذریعے اختلافی آوازوں کو دبا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید