• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور مکروہ ریمارکس کا نوٹس لے، بلاول بھٹو

تہران (نیوز ایجنسیز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیاہے کہ وہ بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے بڑھتی ہوئی لہر اور ان مکروہ ریمارکس کا نوٹس لیں۔ جبکہ تہران میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران پابندیوں کے باوجود کیسے اپنی معیشت چلارہا ہے ،ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں بھارت میں جاری اسلاموفوبیا اقدامات خاص طور پر حال ہی میں حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
اہم خبریں سے مزید