• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں امن و بھائی چارے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، قادر نائل

کوئٹہ(پ ر)ایچ ڈی پی کے بنیادی کونسل بہادر آباد کی جانب سے پی بی 26 کے علاقے بہادرآباد میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد کیاگیاتھا، جس میں ایچ ڈی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و بلوچستان اسمبلی کے رکن قادر علی نائل، رکن مرکزی کونسل دائود چنگیزی، ضلعی کونسل کے سیکرٹری اطلاعات یونس حیدری، حلقہ کونسل ہزارہ ٹائون کے صدر عتیق اللہ ہزارہ اور پارٹی کے دیگر عہدداران اور کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر علاقہ مکینوں اور معززین نے ایچ ڈی پی کے وفد کو خوش آمدید کہا ،اس کے بعد زین اللہ کاکڑ، محمود خان کاکڑ،سلطان خان، مظفر شاہ، کامل خان، اسدالله بلوچ، جمعہ خان کیازئی سمیت دیگر معززین نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دونوں حلقوں میں بلاتعصب رنگ ونسل سیاست علاقہ عوام کی یکساں خدمات انجام دینے پر ایچ ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی اور باقاعدہ طور پر ایچ ڈی پی کے ممبر شپ فارم بھرے، قادر نائل نے شمولیت اختیار کرنے والے معززین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے قیام سے لیکر اب تک کوئٹہ شہر اور بلوچستان میں امن کے فروغ محبت اور بھائی چارے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے پارٹی بلا تعصب رنگ و نسل قوم و مذہب عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے جسکی مثال پارٹی کے دونوں حلقہ انتخاب میں پشتون، بلوچ اور ہزارہ علاقوں میں بلا تعصب ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ہے۔
کوئٹہ سے مزید