لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدرآصف علی زرداری والدہ کیطبیعت خراب ہونیکی اطلاع ملنے پر کراچی چلے گئے۔ اس سے پہلے انہوں نے پیپلزپارٹی لاہور کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ گلبرگ میں گھر کا سودا منسوخ ہوگیا ہے ، اب نئے گھر کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مارکیٹ کمیٹیوں، ضلعی اداروں میں پارٹی رہنمائوں کو عہدے دینے کے بارے میں بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کی ڈسٹرکٹ تھری اور فور کے ساتھ بھی میٹنگ طے تھی لیکن اطلاع ملی کہ ان کی سوتیلی والدہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ تمام سیاسی مصروفیات ختم کرکے کراچی چلےگئے۔