• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، حیات آباد، فائیو اسٹار ہوٹل کیلئے مختص پلاٹ پر شاپنگ مال بنانے والے کنٹریکٹر سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حیات آباد میں فائیو سٹار ہوٹل کےلئے مختص پلاٹ پر شاپنگ مال بنانے کے خلاف دائر رٹ پر مذکورہ کمپنی اور شاپنگ مال بنانے والے کنٹریکٹر سے جواب طلب کرلیا دو رکنی بنچ نے حیات آباد کے رہائشی محمد عمران کی رٹ کی سماعت کی دوران سماعت اس کے وکیل بابرخان یوسفزئی نے عدالت بتایا کہ حیات آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی زمین آج سے 30 سال قبل ہوٹل کی تعمیر کے لئے مناسب قیمت پر دی گئی تھی تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو ہوٹلنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جس گروپ کو یہ زمین الاٹ کی گئی تھی بعد میں اس نے اس زمین پر ہوٹل کی تعمیر ترک کردی اور اب وہاں پر شاپنگ مال بنایا جا رہا ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو حاصل سہولت ختم ہو جائے گی بابر خان یوسفزئی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ شاپنگ مال سے اربوں روپے تو تعمیراتی کمپنی کو مل جائیں گے لیکن وہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا اس کےساتھ ساتھ بلڈنگ رولز کے تحت کسی بھی صورت اس پلاٹ کی نوعیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اگر یہ پلاٹ ہوٹل کی تعمیر کے لئے مناسب قیمت پر دیا گیا ہے تو اس پر شاپنگ مال کی تعمیر مجوزہ بلڈنگ رولز کی منافی ہے بعد ازاں عدالت نے شاپنگ مال بنانے والے اور پلاٹ حاصل کرنے والی فرمز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ملک بھر سے سے مزید