لاہور(جنگ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائےگی جس میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی الگ ،الگ کیٹیگریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں،معاوضوں پر چیئرمین پی سی بی دلچسپی لے رہے ہیں۔