کراچی (جنگ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت سنبھالنا کیوں ضروری تھا، آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا کیسے ممکن ہے، بڑے بڑے مافیاز ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہر کیوں ہیں، حکومت صوبائی گورنرز کی تعیناتی میں تاخیر کیوں کررہی ہے، عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومت کیسے نمٹے گی، تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی کے کیا خدشات ہیں، کیا بیرون ملک پاکستانی انتخابات میں حصہ لے پائیں گے اور کیا عمران خان کے سازشی بیانیئے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیئے؟۔ شو کے دوران اِن تمام موضوعات پر قمر زمان کائرہ سے گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔