لاہور (آئی این پی)سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ہم پورا شیئر لینگے۔
پیپلزپارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو میں پاکستان کو 110 ڈگری میں بدلوں گا، انوکھے لاڈلے کے چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج ملک میں انتہاء کی مہنگائی ہے ہفتے کے روز سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
اس دوران بات چیت کرتے ہوئے صف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ہم پورا شیئر لینگے ۔ پیپلزپارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو ایک سو دس ڈگری میں بدلوں گا۔