• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہروں میں پانی کی کمی، 2 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی بنجر، کپاس کاشت نہیں کی جاسکی، گندم کی فصل بھی دشوار

خیرپور (بیورو رپورٹ)فیض گنج کی نہروں میں پانی کی کمی کے خلاف آبادگاروں کی احتجاجی ریلی شہر کے مرکزی چوک پر احتجاجی دھرنا پانی کھپے پانی کھپے کے زور دار نعرے تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل فیض گنج کی 4بڑی نہروں فیض گنج واہ ، ویہو واہ، علی نواز واہ اور پندرہو واہ کی ٹیل میں پانی نہ ہونے کے خلاف آبادگاروں نے تعلقہ ہیڈ کوارٹر شہر پکا چانگ میں احتجاجی ریلی نکال کر شہر کے مرکزی چوک پر دھرنا دیا احتجاجی ریلی کی قیادت کامران بلوچ، عبدالمالک چانگ، شعیب خان ، ضمیر حسین اور دیگر نے کی آبادگارریلی اور دھرنے کے دوران پانی کھپے پانی کھپے کے نعرے بلند کر تے رہے آباد گاروں کا کہنا تھا کہ فیض گنج کی نہروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے دولاکھ ایکڑ سے زائد اراضی بنجر بن چکی ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکمران جاگیں وفاق سے اپنے پانی کا حق حاصل کریں دریائے سندھ میں پانی نہ ہونے سے سندھ بنجر ہو رہا ہے اورنہریں سوکھی ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ نہروں میں پانی نہ ہونے سے فیض گنج میں 40فیصد اراضی پر کپاس کی فصل کاشت نہیں کی جا سکی آگے چل کر گندم کی فصل کی کاشت میں بھی بڑی دشواری ہو گی۔

سندھ بھر سے سے مزید