• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ رابطہ کمیٹی کی تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی حیسکو سسٹم بھی جواب دینے لگا، شہر اورلطیف آباد کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابیوں، ٹرانسفارمر اور تاریں جلنے کے باعث بھی بجلی بند رہنا معمول بن چکا تھا جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی تھی،اس کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف علاقوں میں ٹرپنگ اور لو وولٹیج نے بھی شہریوں کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے دوسری جانب بجلی کے ناجائز ڈیڈیکشن بلز بھیجے جارہے ہیں، 25ہزار کی آمدنی والے گھروں پر بھی لاکھوں کے ناجائز ڈیڈکیشن بلز عائد کئے جارہے ہیں جو حیدر آباد سمیت حیسکو ریجن میں عوام پر ظلم و زیادتی کرنے کے مترادف ہے۔
ملک بھر سے سے مزید