• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دوسری بار حملہ

ہرنائی ( نامہ نگار) کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر زردآلو کے مقام پر سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے دوسری بار حملہ کیا اورکمپنی کی مشنری پر پیٹرول چھڑک کر اسے نذر آتش کردیا،دہشت گردوں نے ٹریکٹر اور کرش مشین کو آگ لگا دی، کمپنی نے کام بند کر کے مشینری کو شفٹ کرنا شروع کر دیا ۔ کیمپ میں بارہ مزدور موجود تھے حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ٹریکٹر اور کرش مشین کو آگ لگا دی ۔ فائرنگ سے مزدوروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ اتوار کی شب تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہرنائی کوئٹہ روڈ تعمیرکرنے والے کیمپ پر حملوں کے بعد اور نامعلوم افراد کی جانب سے 24گھنٹے میں تعمیراتی کام بند کرکے مشینری کو نکالنے کاالٹی میٹم ملنے کے بعد تعمیراتی کمپنی نے روڈ پر تعمیراتی کام بند کر کے مشنری کی شفٹنگ شروع کر دی ہے اور مزدوروں کے کیمپ کو بندکرنا شروع کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید