اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)27برس سے برطانیہ کو قتل کے مقدمے میں مطوب 49 سالہ شخص کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد نے اتوار کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرورمحمد بشارت ولد محمد حسین سکنہ میرپور آزاد جموں و کشمیر پر مئی 1995 کو ویلز، برطانیہ میں ایک ایشین شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا اور برطانیہ کی پولیس نے اسے مفرور قرار دے دیا۔ ملزم نے پاکستان پہنچ کر اپنی شناخت ضمیر علی ولد محمد اسلم کے نام سے تبدیل کر لی تھی. گرفتاری کا یہ کامیاب آپریشن یو کے نیشنل کرائم ایجنسی اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔