لندن (جنگ نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روسی خاتون پلیئر نتیلا دزالامیڈزا نے اپنی شہریت تبدیل کرلی، وہ ڈبلز ایونٹ میں بطور جارجین شہری شرکت کرینگی، ان کی ساتھی سربیا سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا کرونچ ہونگی۔ دراصل ومبلڈن انتظامیہ نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پابندی عائد کر دی ہے۔ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 27 جون سے شروع ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ روس کے عالمی نمبر ایک ڈینیل میدویدیف کو مقابلے میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ آل انگلینڈ کلب نے کہا کہ قومیت کی تبدیلی میں اس کا کوئی دخل نہیں ہے۔