• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اساتذہ کی عمران کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش، شیریں مزاری اور اسد عمر کی گاڑیاں روک دیں

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور علی محمد خان بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو منانے میں کامیاب ہوگئے.

 قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کااسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

اساتذہ نے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو عمران خان کے گھر میں داخل ہونے سے روکدیا، علاوہ ازیں مظاہرین نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری، اعجاز چوہدری اور اسدعمر کی گاڑیاں بھی روک لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا احتجاج ختم ہو گیا۔

اساتذہ کے ان کی نوکری کے آغاز کی تاریخ سے مستقل کرنے اور پنشن قانون لاگو کرنے کے مطالبات منظور کر لیے گئے۔ وفد منگل کو پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید