کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دل چسپی کے باعث ایشیا کپ میں ناکامی اور جاپان کیخلاف میدان میں12 پلیئرز کی موجودگی کی وجہ کی تحقیقات نہ ہوسکی، سابق کپتان کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی کو 20جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، کمیٹی 29 مئی کو بنائی گئی لیکن اس کا ایک اجلاس بھی نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکریٹری آصف باجوہ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے فیڈریشن نے اجلاس اور ٹیم آفیشلز کو مدعو کرنے میں کوئی مدد نہیں کی۔