• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا، عمران کو جیل میں ہونا چاہئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پہلے غیر ملکی سازش پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اب نیب قوانین پر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان مافیا نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد کو بیچا، پونے چار سال انہوں نے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائیں، عمران صاحب دو جھنڈے رکھ کر آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے آپ جیسوں کو جیل میں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں عمران صاحب آپ اور چیئرمین نیب کو ہونا چاہئے جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے، آپ کی چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کر کے بھی عمران نیازی اپنے لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے، سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال جعلی احتساب کا بیانیہ چلایا جو ناکام ہوا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے جھوٹے مقدمات بنا کر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید