• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بارشیں، 2010 جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، شیری رحمان

کراچی(مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کو 2010 جیسی سیلابی صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب، خیر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مون سون کے آغاز نے پہلے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے، پاکستان میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا رجحان رہے گا اور کم از کم اگست 2022 تک مون سون بارشیں ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید